گوادر، 21ویں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کے دوسرے سیشن کا مشترکہ اجلاس
سرحدی صورتحال، سیکیورٹی معاملات، امیگریشن، بارڈر ٹریڈ، راہداری سسٹم اور تجارت کے حجم کو بڑھانے سے متعلق اموراور مشترکہ تجاویز وفیصلے زیر غور
ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:23
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے درمیان پرانے روایتی اور ثقافتی تعلقات ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی ثقافت بھی مشترک ہے۔
ان اچھے تعلقات کو کسی بھی صورت بری نظر لگنے نہیں دیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک اچھے تعلقات قائم کرنے پر متفق ہیں اور مستقبل میں اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے جبکہ پاک ایران بارڈر پر سیکیورٹی معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لئے دونوں ممالک کے سیکیورٹی معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لئے دونوں ممالک کے سیکورٹی حکام اپنا کردار ادا کریں۔ اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میںرہنے سمیت بارڈر چیک پوسٹوں پر دہشت گردی کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھائے جائیںگے۔ اجلاس میں پاکستانی وایرانی حکام نے دونوں ممالک کے بارڈر ودیگر امور کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جن پر پاکستانی اور ایرانی حکام نے اتفاق کیا ہے۔ ان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جو کہ دونوں ممالک کے لئے ایک خوش آئند عمل ہے۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن میں ایرانی وپاکستانی حکام شامل ہیں۔ یہ کمیٹیاں پاک ایران بارڈر سے متعلق معاملات سمیت مختلف امور کی مانیٹرنگ کرکے پاکستان اور ایرانی حکام کو رپورٹ پیش کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان اور ایران کے مابین غیرقانونی تارکین وطن کے تدارک، بارڈر سیکیورٹی میں بہتری، دہشت گردی، منشیات وسمگلنگ کے خاتمے اور دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ دونوں ممالک اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے ہرگز استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر باہمی رابطوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا جبکہ سمگلنگ کی روک تھام، پٹرول ودیگر اشیاء کی قانونی درآمدات کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے بلوچستان اور سیستان بلوچستان میں بارڈر پوائنٹ مارکیٹیںقائم کی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.