ٹوبہ ٹیک سنگھ‘اساتذ ہ کو چاہیے پوری تند دہی کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی نبھائیں ‘قائمقام ڈپٹی کمشنر

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:20

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء)قائمقام ڈپٹی کمشنر کاشف محمد علی ڈویژنل پبلک سکول کی کارکردگی بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحت وتعلیم پر بھر پور توجہ دے رہی ہے اساتذ ہ کو چاہیے کہ پوری تند دہی کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی نبھائیں ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبدالغفور چوہدری ، ڈ سٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کاشف نواز ملک ، پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد خالد اقبال،چیف آفیسر ایجوکیشن عبدالقدیر بھٹی ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں ارشاد احمد، پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج محترمہ زبیدہ ترک، طاہر پرویز، ممبران کمیٹی رانا عبدالقیوم خاں ،میاں مظہر اقبال ودیگربھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر کاشف محمد علی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلہ جات پر بھی توجہ دیں کیونکہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور جسم کی نسوونما کے ساتھ ساتھ طلبہ میں صبر وتحمل کی صلاحتوں کو بھی اجاگر کرنے کا بہترین زریعہ ہے۔