چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ والے دونوں بچے انتقال کر گئے

ملکی تاریخ میں پہلی بار 2سالہ بلال ،4سالہ عاشر کا چلڈرن ہسپتال میں آپریشن ہوا تھا

پیر 16 اکتوبر 2017 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء)چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ والے دونوں بچے انتقال کر گئے ،ملکی تاریخ میں پہلی بار 2سالہ بلال اور 4سالہ عاشر کا بون ایک ماہ قبل چلڈرن ہسپتال میں میروٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کراچی کے ڈاکٹر طاہر شمسی نے بچوں کا آپریشن کیا ۔دو سال بلال انفیکشن اور چار سالہ عاشر گرافٹ فیلئر کے باعث جاں بحق ہوا ۔ڈین ڈاکتر مسعود صادق کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں بچوں کے آپریشن میں کوئی غفلت نہیں ہوئی ۔ اس واقعہ کے بعد ڈاکٹر ہما میر کی سربراہی میں ریوو کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔