حج پربھیجنے کے نام پرلوگوں کو لوٹنے والے حج گروپ ارگنائزرز کے خلاف کارروائی کی رپورٹ جمع کرائی جائے،سینیٹ مجلس قائمہ کی ہدایت
منگل 17 اکتوبر 2017 16:30
(جاری ہے)
کمیٹی نے حالیہ حج سیزن کے دوران حج کے نام پر شہریوں کولوٹنے والے حج گروپ ارگنائزرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔حالیہ حج آپریشن کے حوالے سے پراپیگنڈا کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس میں حج گروپ ارگنائزرز مافیا ملوث ہے جو اپنے حج کوٹہ میں کمی کے فیصلے کو غلط ثابت کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے باکفایت حج پیکجز اورمسابقت کو یقینی بنانے کیلئے وزارت مذہبی امور کو مزید حج گروپ آرگنائزرز کی رجسٹریشن کی ہدایت کی۔وزیر مملکت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات شاہ نے کمیٹی کو بتایا کہ وزارت نے نئے اورپرانے حج گروپ آرگنائزرز کو معطل کردیاہے اور حج گروپ آرگنائزرز کی چھانٹی کیلئے چارٹرڈ اکاونٹس فرمز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔کمیٹی نے وزارت کو نئی رویت ہلال کمیٹی کے قیام کیلئے آئندہ منگل تک مسودہ قانون کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ نئی رویت ہلال کمیٹی میں چئیرمین سمیت 15 ارکان شامل ہوں گے، اسی طرح صوبائی اورضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کی اراکین کی تعداد چئیرمین سمیت 13،13 ہوگی۔چئیرمین اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ 20سالہ تدریسی تجربے کا حامل ہوگا، صوبائی اورضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے چئیرمینز کیلئے تدریسی تجربہ کی مدت بالترتیب 15اور 10 سال مقرر کی گئی ہے۔کمیٹی نے گزشتہ چار برسوں میں وزارت کی طرف سے سعودی عرب بھجوائے جانیوالے معاونین اورحج میڈیکل مشن کے ارکان کی فہرست اور اقلیتی برادریوں کی تقریبات پر وزارت کی طرف سے خرچ کردہ رقوم کی تفصیلات بھی طلب کرلی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
-
لاہور وکلا واقعہ پرپاکستان بار کونسل کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
-
راولپنڈی پولیس کی کاررووئی، 19ملزمان گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی 9 مئی کو شرانگیزواقعات ، توڑ پھوڑ اور حساس تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت
-
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.