بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ، 8افراد جاں بحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:17

بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ، 8افراد جاں ..
نئی دہلی( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):غیر قاونی طور پر آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں8ٖٓافراد ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع بھالوسر مین یہ واقعہ پیش آیا ۔جہاں غیر قانونی طور پر قائم آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور پھر دھماکہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق جبکہ 20کے قریب لوگ زخمی ہو چکے ہیں ۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں 20زخمی لائے گئے تھے جن میں سے 13کو ابتدائی طبی مداد کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا گیا جبکہ 7ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔یاد رہے کہ بھارت میں گھروں میں غیر قانونی طور پر سینکڑوں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹریاں موجود ہیں جن میں اس طرح کے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں ۔