وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ایمبیسی روڈ پر درختوں کی کٹائی کا نوٹس لینے پر سی ڈی اے نے رپورٹ پیش کر دی
جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:47
(جاری ہے)
سی ڈی اے کی طرف سے بتایا گیا کہ سڑک کو توسیع دینے کا پلان ادارہ ماحولیاتی تحفظ سے منظور شدہ ہے۔
سڑک کو وسعت دینے کیلئے ہر کاٹے جانے والے ہر ایک درخت کے بدلے 8-10 فٹ اونچے دس درخت لگائے جائیں گے، ان بڑے درختوں کی خریداری کیلئے سڑک کے تعمیراتی بجٹ میں باقاعدہ رقم رکھی گئی ہے۔ سی ڈی اے کی طرف سے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ نئے لگائے جانے والے درختوں کے ماحولیاتی اثرات پہلے سے تعمیر درختوں کی نسبت بہتر ہوں گے، کاٹے گئے درخت 35 سے 40 سال پرانے تھے اور ان میں سے بیشتر اپنی طبعی عمر پوری کر چکے تھے ،متعدد درختوں کے تنے اند ر سے کھوکھلے ہوچکے تھے اور تیز آندھی یا طوفان کی صورت میں یہ درخت گر کر جانی اور مالی نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کاٹے جانے درختوں میں پیپر ملبری اور سفیدہ کے درخت بھی شامل تھے جو کہ اب ممنوع قرار دئیے گئے ہیں، پیپر ملبری شہر یوںمیں سانس کی بیماری کا باعث بنتا ہے۔ ادارے کی طرف سے رپورٹ میں کہا گیا کہ سی ڈی اے اپنی شجر کاری مہم کے تحت ہر سال پانچ لاکھ پودے لگا تا ہے اور شہر کی دیگر سڑکوں کی توسیع کے بعد بھی سی ڈی اے نے وہاں وسیع پیمانے پر شجر کاری کی ہے ، ان سڑکوں میں سیونتھ ایوینو اور اسلام آباد ہائی وے شامل ہیں۔ ایمبیسی روڈ کی تعمیر کے منصوبے کے تحت 245کاٹے جانے والے درختوں کے بدلے 2500نئے درخت لگائے جائیں گے۔کاٹے جانے والے درختوں کے بدلے الیسٹونیا کی500پودے،پیکھن کے 500پودے، چیڑ پائن کے 500پودے، سیپیئم 100 پودے ، فیکس کے 500پودے، سکھ چین کے 400پودے لگائے جائیں گے اور پانچ لاکھ مربع فٹ پر گھاس بھی لگایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.