ن لیگ خیبرپختونخواہ دوست محمد خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات اکتوبر 17:54

ن لیگ خیبرپختونخواہ دوست محمد خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر2017ء ) : مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے رہنماء اور سابق ایم پی اے دوست محمد خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، پیپلزپارٹی ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ سے ن لیگ کے رہنماء دوست محمد خان نے سابق صدرمملکت آصف زرداری سے آج بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف اور پارٹی رہنماء حاجی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوست محمد خان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی قیادت پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا ہے۔واضح رہے۔ دوست محمد خان متعدد مرتبہ صوبائی وزیربھی رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :