مفتی عبد القوی کی انجیو گرافی رپورٹ سامنے آگئی ، مفتی قوی کا اسٹنٹ تبدیل کرنا پڑ سکتا ہے۔ ڈاکٹرز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ اکتوبر 14:32

مفتی عبد القوی کی انجیو گرافی رپورٹ سامنے آگئی ، مفتی قوی کا اسٹنٹ تبدیل ..
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اکتوبر 2017ء): قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم مفتی عبد القوی کی انجیو گرافی رپورٹ سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا کہ مفتی عبد القوی کے دل کا ایک والو بند ہے۔ ان کا اسٹنٹ تبدیل کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایم ایس اسپتال کا کہنا تھا کہ مفتی عبد القوی کے دل کی بائیں شریان دباﺅ کا شکار ہے۔ مریض کو اسپتال میں زیر علاج رکھا جائے گا۔ البتہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ خیال رہے کہ مفتی عبد القوی دل کی تلیف کے باعث گذشتہ دو روز سے ملتان کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔