جنرل ہسپتال غلام محمد آباد الائیڈ وڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے بوجھ میں سہارا بن رہا ہے، مریضوں اور ان کے لواحقین کی آسائش اور سہولیات کا ہرممکن خیال رکھا جائے ، وزیرمملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی محمد اکرم انصاری
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:56
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں 52نئے ڈاکٹرز بھرتی کئے گئے ہیں جبکہ پیرامیڈیکل سٹاف کی بھرتیاں بھی کی جارہی ہیں جس سے ہسپتال کو سٹاف کی کمی کے مسائل حل ہونگے ۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے کہا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کی آسائش اور سہولیات کا ہرممکن خیال رکھا جائے تاکہ صحت کے شعبے میں حکومتی اقدامات کے ثمرات حقیقی معنوں میں عام مریضوں تک پہنچ سکیں۔ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے ادویات کے حصول اور مختلف شعبوں میں طبی معائنے کے لئے مریضوں کے رش کے پیش نظرموثراقدامات کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ انفارمیشن ڈیسک پر اضافی سٹاف متعین کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں ولواحقین کی رہنمائی کے نظام کو مزید بہتر بنایاجائے۔انہوں نے شعبہ گائنی میں خواتین کے لئے دستیاب طبی سہولیات کاجائزہ لیا اور کہا کہ وارڈ میں مریضوں کے لئے ون ونڈو اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے ٹراما سنٹر میں صفائی کی ناقص صورتحال پربرہمی کااظہار کیااور کہا کہ صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں اور ڈھکن والے کوڑے دان استعمال کئے جائیں ۔ڈپٹی کمشنرنے کارڈیک مانیٹرز کی تنصیب کا عمل جلد مکمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کے عمل میں تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ہسپتال کے ایک حصہ میں ٹوٹی ٹائلز کو فوری تبدیل کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وارڈ بوائز ڈیوٹی پر متحرک نظر آنے چاہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ائیرکنڈیشنڈ چالو رکھنے اور سی سی ٹی وی کیمرے فنکشنل رکھنے کی ضرورت پربھی زوردیا۔انہوں نے ڈینگی کائونٹرکا دورہ کرکے دستیاب ادویات اوردیگرضروری امورکابھی جائزہ لیا۔ایم ایس نے ہسپتال کے طبی وانتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.