آزادکشمیر میں ایک بار پھر فاروڈ بلاک تیار ، اندرون ِ خانہ گروپ بندی کیلئے ہوم ورک شروع

وزیر اعظم کو 11ممبران کی حمایت حاصل ہے جبکہ دوسری جانب 23سی25اراکین نے سڑ جوڑ لیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء)آزادکشمیر میں ایک بار پھر فاروڈ بلاک تیار ، اندرون ِ خانہ گروپ بندی کیلئے ہوم ورک شروع، مرکزی نائب صدر مسلم لیگ (ن) سے بھی مشاورت کیلئے ملاقاتیں جاری ، وزیر اعظم کو 11ممبران کی حمایت حاصل ہے جبکہ دوسری جانب 23سی25اراکین نے سڑ جوڑ لیا، وفاق بھی بے بس! یوتھ ونگ اور نظریاتی مسلم لیگی راجہ فاروق حیدر خان کی موجودہ پالیسی سے ناراض ! آئندہ عام انتخابات خطرے میں ، بلدیاتی انتخابات بھی (ن) لیگ کو بھاری ، شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ، جس پر (ن) لیگ کے اندرون ِ خانہ اختلافات شدت پکڑ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر ابتدائی طور پر اعلان کردہ پالیسی پر ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا، عمل درآمد نہ کرسکے جسکی وجہ سے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اور پرانے مسلم لیگی آہستہ آہستہ راجہ فاروق حیدر خان سے کنارے کشی پر گامزن رہے جبکہ وزارتوں کی تقسیم ، محکمہ جات کی الاٹمنٹ سمیت صوابدیدی عہدوں پر تعینات پسند ناپسند کی پالیسی پر مسلم لیگ (ن) کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آگئے جس پر سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے معاملات کو کنٹرول کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی مگر اُن کی نااہلی کے بعد ایک بار پھر آزادکشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے اندر گروپ بندی کے احکامات بڑھ گئے جس میں فاروڈ بلاک کے بے تاج بادشاہوں نے اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر سے رابطہ کرکے قیاد ت قبول کرنے کیلئے مشاورت شروع کررکھی ہے جس پر 23سی25اراکین کی شاہ غلام قادر کو حمایت حاصل ہے جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو 11اراکین کی حمایت حاصل ہے ! دوسری جانب آزادکشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی کارکنوں اور وزراء میں اختلافات کی سب سے بڑی وجہ وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر اور حکومتی ترجمان آصف کرمانی کی مفاد پرست پالیسیوں کے باعث مرکزی نائب صدر آزادکشمیر اور سابق صدر و وزیر اعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات خان کے بھائی سابق وزیر حکومت سردار نعیم احمد خان بھی پھوٹ پڑے جبکہ وزیر حکومت فاروق سکندر بھی اندرون ِ خانہ اپنے دِل کی بڑکاس نکالنے میں پیش پیش سامنے آنے لگے !، جبکہ ایک بار پھر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا بیرون ِ ملک دورہ راس نہ آیا فاروڈ بلاک اور وزارت ِ عظمی کی تبدیلی نے ایک بار پھر سر اُٹھا لیا، آئندہ چند دنوں میں فاروڈ بلاک کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے بعد باقاعدہ فاروڈ بلاک کے سربراہ کا اعلان متوقع ہوگا ، جس میں شاہ غلام قادر سرفہرست سامنے آئینگے۔