سابق ایم پی اے چودھری عبدالوکیل خاں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘چوہدری اختر علی خان

انسانیت کی خدمت بھی دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور چودھری عبدالوکیل خاں نے یہ فریضہ خوب سرانجام دیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 14:31

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء)سماجی اور سیاسی لحاظ خدمات کے حوالے سے سابق ایم پی اے چودھری عبدالوکیل خاں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کے دورِ اقتدار میں حلقہ پی پی 100میں تعمیر و ترقی کا جو سفر شروع ہوا تھا اس کو جاری رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،چیئرمین میونسپل کمیٹی کامونکے چودھری سجاد احمد خاں،سابق ایم این اے رانا نذیر احمد خاں،سماجی سیاسی رہنما چودھری علی وکیل خاں،چودھری اشفاق خاں،محمد اسلام مغل،علامہ محمد حنیف ساقی نے گزشتہ روز سابق ایم پی اے چودھری عبدالوکیل خاں مرحوم کی برسی کے موقع پر ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایم پی اے چودھری قیصر اقبال سندھو،سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کامونکے چودھری ظفر گلزار خاں،صدر یونائیٹڈ پریس کلب کامونکے رانا محمد ناصر،چودھری عبداللہ اختر خاں،ملک نوید اختر،چودھری آصف شفیق آرائیں،ڈی ایس پی سرکل الیاس عادل شیخ،کونسلر چودھری اشفاق احمد سرویا،رانا محمد عثمان خاں،رانا شفیق خاں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چودھری عبدالوکیل خاں انسانیت کی خدمت سے سرشار انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی علاقہ کی ترقی اور عوام کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی اور انہوں نے اپنے دور اقتدار میں حلقہ پی پی 100کے عوام کیلئے جو خدمات سرانجام دیں اسے حلقہ کے عوام نے ابھی تک یاد رکھا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ انکے بعد بھی حلقہ کے عوام انکے خاندا ن پر ہی اعتماد کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ انسانیت کی خدمت بھی دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور چودھری عبدالوکیل خاں نے یہ فریضہ خوب سرانجام دیا۔