ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں بھمبر سٹیڈیم میں کرکٹ میچ کا انعقاد

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:40

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں بھمبر سٹیڈیم میں مسٹ بھمبر کمپس کے زیر اہتمام ایک کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا، میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس مسٹ تھے۔

(جاری ہے)

میچ مسٹ بھمبر کیمپس اور مسٹ بزنس سکول کے مابین ہوا جس دوران دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔

میچ کا باقاعدہ آغاز کوآرڈینیٹر بھمبر کیمپس مسٹر نسیم اختر صاحبہ نے شارٹ لگا کر کیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عابد حسین صاحب، ڈائیریکٹر سپورٹس مسٹ نے دونوں ٹیموں کو سراہا اور کوآرڈینیٹر بھمبر کمپس کو اس میچ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور امید طاہر کی کہ کھلاڑیوں کی اس قسم کی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :