کاشتکار ڈی ا ے پی کھاد پر فراہم کردہ سبسڈی سے فائدہ اٹھائیں، محکمہ زراعت

جمعہ 3 نومبر 2017 19:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء)زرعی ماہرین نے کہاہے کہ کاشتکار ڈی ا ے پی کھاد پر فراہم کردہ سبسڈی سے فائدہ اٹھائیں،ی اے پی کھاد کی فی بوری پر150روپے کی سبسڈی کی بذریعہ وائوچر فراہمی شروع کردی گئی ہے، محکمہ زراعت پنجاب میں زرعی اجناس کی منڈیوں میں زیادہ سے زیادہ قیمت کے حصول اور ان کے بوائی کے اہداف عصری تقاضوں کے مطابق متعین کرنے کے لیے حکمت عملی پر کام شروع کر نا خوش آئند ہے ۔

یہ امر بھی اطمینان کا باعث ہے محکمہ زراعت کے دوسرے محکموں ، کسان تنظیموں ،مارکیٹوں کے عہدیداروں ، برآمد کنندگان سے مشاورت کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔ اس حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے گندم خوراک کے لیے اور کینولا منافع کے لیے اصول وضع کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

کسان تنظیموں نے کسانوں میں زرعی اجناس کی بہتر قیمت حاصل کرنے کے لیے کسانوں کو یونین کونسل کی سطح پر آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ۔

اس سلسلے کے تحت کسانوں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے کہ وہ ایسی فصلیں کاشت کریں جس کا انھیں کم محنت کر کے زیادہ منافع مل سکے۔محکمہ زراعت نے کینولا کی کاشت پر بھاری سبسڈی بھی فراہم کی ہے تاکہ ان کے مالی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ اسی طرح کپاس کے آف سیزن اور آن سیزن مینجمنٹ فارمولے پر عمل کر نے سے کپاس کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔