چار نشستی الیکٹرک طیارے پر تحقیق جاریِِ،دو نشستی طیارہ رواں ہفتے پیش کردیا جائے گا،چین

اتوار 5 نومبر 2017 15:20

چار نشستی الیکٹرک طیارے پر تحقیق جاریِِ،دو نشستی طیارہ رواں ہفتے پیش ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2017ء) چین نے کہا ہے کہ بجلی سے چلنے والے چار نشستی طیارے پر تحقیقی عمل جلد شروع کیا جارہا ہے جبکہ دو نشستوں پر مشتمل الیکٹرک طیارہ رواں ہفتے نمائش کیلئے پیش کردیا جائے گا۔لیاننگ جنرل ایوی ایشن اکیڈمی کے نائب سربراہ ژو ہیننگ نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا کہ ان کا ادارہ اس بات کا ادراک رکھتا ہے کہ دنیامیں بجلی سے چلنے والے طیاروں کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے جو طویل فاصلے تک زیادہ بوجھ منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

ان طیاروں میں سامان کے علاوہ انسان بھی سفر کرسکیں گے۔انھوں نے کہا کہ صوبہ لیاننگ کے علاقے فاکو کی کائونٹی شنیانگ میں اس طیارے کی پرواز کا تجربہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔توقع ہے کہ چین مستقبل میں اس شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بجلی سے چلنے والے طیارے کا منصوبہ 2012 ء میں شروع کیا گیا تھا تاہم اڑھائی سال کی شب و روز کی محنت سے تحقیقاتی ٹیم ایک ایسا الیکٹرک طیارہ بنانے میں کامیاب رہی جو وزن میں ہلکا ہے اور اس میں بیٹری چارج کرنے والی موٹر بھی نصب ہے۔

ٹیم نے 2014 ء میں دو نشستوں کا حامل پہلا طیارہ(آر ایکس ون ای) نمائش کیلئے پیش جس نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی اور اسے 128 برآمدی آرڈرز وصول ہوئے۔اس سے جدید دوسرا طیارہ ’’آر ایکس ون ای اے‘‘ بھی آخری مرحلے پر نمائش کیلئے تیار ہے۔اس نے اپنی دو گھنٹے کی پرواز کامیابی سے مکمل کی ہے۔یہ 160 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے 600 کلوگرام وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس کی فی گھنٹہ پرواز پر صرف 10 یوان لاگت آئے گی۔اس طیارے پر پیرا شوٹ بھی نصب ہے جو کسی ہنگامی صورت میں مسافر اور طیارہ کو بحفاظت زمین پر اتار سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :