مشرقی شامی صوبے دیرالزور میں تباہ حال افراد پر کیے گئے حملے میں کم از کم 75 افراد جاں بحق

اتوار 5 نومبر 2017 20:41

مشرقی شامی صوبے دیرالزور میں تباہ حال افراد پر کیے گئے حملے میں کم از ..
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2017ء) شامی اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ مشرقی شامی صوبے دیرالزور میں تباہ حال افراد پر کیے گئے حملے میں کم از کم 75 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری کے مطابق یہ حملہ دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے وابستہ خودکش حملہ آور نے کیا۔ حملہ آور نے بارود سے بھری ہوئی کار لوگوں سے ٹکرا دی۔ اس حملے میں ڈیڑھ سو کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ شامی فوج نے حال ہی میں دیرالزور صوبے کو ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے قبضے سے چھڑایا ہے۔

متعلقہ عنوان :