چنے کی فصل میںجڑی بوٹیوں کی تعداد کم ہو نے کی صورت میں کا شتکار گوڈ ی کو ترجیح دیں، زرعی ماہر ین

پیر 6 نومبر 2017 13:32

سلانوالی۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء)زرعی ما ہر ین نے چنے کے کا شت کاروں کوسفارش کی ہے کہ و ہ چنے کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جڑ ی بوٹیوںکی بر وقت تلفی یقینی بنائیں چنے کی فصل میں شروع سے جڑی بوٹیوں کی تلفی نہا یت ضروری ہے پیا ز ی با تھو،چنھکنی بوٹی ،ر ت پھلائی، دمبی سٹی اورریواڑی چنے کی فصل میں پا ئی جا نے وا لی جڑ ی بوٹیاں جو ز مین میں موجو د خورا ک اورنمی کوتیزی سے استعما ل کر کے چنے کی فصل کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں، جڑی بو ٹیوں کی تعدادکم ہو نے سے کی صو رت میں کا شت کار جڑی بوٹی مار ز ہروں کی بجا ئے گوڈ ی کو ترجیح دیں۔

(جاری ہے)

پہلی گوڈی فصل اگنے کے 30دن تا40دن بعد دوسری گوڈ ی پہلی گوڈ ی کے ایک ما ہ بعد کریں ریتلے علاقوںمیں جڑ ی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ہا تھ سے چلنے والی روٹر ی استعمال کریں جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے کمیائی زہروں کااستعمال ایک نہا یت موثر طریقہ ہے تاہم بارانی علاقوں میںا ن جڑی بوٹی مار زہروں کا استعمال نہا یت احتیاط سے کریں۔