ڈیرہ اسماعیل خان ،ْلڑکی پر تشدد کے الزام میں مزید 2افراد گرفتار
گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جائیں گے ،ْ تفتیشی افسر
پیر 6 نومبر 2017 19:14
(جاری ہے)
تفتیشی افسر فدا حسین کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم شاہ کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جائیں گے۔
واضح رہے کہ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروا دیا تھا، جس میں تمام ملزمان کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔تشدد کا شکار لڑکی کے بھائیوں نے مقامی پولیس پر کارروائی میں غفلت برتنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے آئی جی کے پی سے انصاف طلب کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔انھوں نے درخواست میں کہا تھا کہ ان کی بہن کو سجاول اور ان کے ساتھیوں نے پانی کے تالاب سے اس وقت اٹھا لیا تھا جب وہ سہیلیوں کے ساتھ پانی لینے گئی تھیں جس کے بعد وہ ایک گھر میں چھپ کر پناہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی رہیں تاہم ملزمان نے انھیں تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے باہر نکالا اور غیر قانونی طور پر حراست میں بھی رکھا۔پولیس پر الزام لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقامی تھانے کے ایس ایچ او نے ان کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر کی جبکہ ہمارے ہی اہل خانہ کے خلاف ملزمان کے گھر کی خاتون کی جانب سے شکایت پر ایف آئی آر درج کرا دی۔واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دربان میں 27 اکتوبر کو ایک لڑکی پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ بااثر افراد نے لڑکی کو پورے علاقے میں برہنہ گھمایا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔مزید قومی خبریں
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.