کویت ، اقامہ کے نئے قوانین کی منظوری دے دی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 7 نومبر 2017 13:57

کویت ، اقامہ کے نئے قوانین کی منظوری دے دی گئی
کویت سٹی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7نومبر2017ء )  مقامی اخبار اردو نیوز کے مطابق  کویت کے نائب وزیر اعظم ووزیر داخلہ شیخ خالد الجراح نے نئے اقامہ قوانین کی منظوری دیدی۔ نئے قانون کی حتمی منظوری کے لئے بل قانون ساز ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اسی اثناءمیں شعبہ اقامہ کے سربراہ جنرل طلال معرفی نے فیسوں میں اضافہ سے متعلق غیر ملکیوں کی پریشانی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

فیسوں میں اضافہ ان کے حالات کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ انہوں نے غیرملکیوں کو اطمینان دلایا ہے کہ ملکی حالات اور عالمی معیشت کے تناظر میں فیسوں میں اضافہ ضروری ہے تاہم حکومت غیرملکیوں کے حالات سے باخبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے اقامہ قوانین میں وزٹ ویزوں کو لچک دار بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کویت میں وزٹ ویزوں پر آنے والے غیرملکیوں کی تعداد میں اضافے کے لئے سرمایہ کاروں کو سہولت دی جائے گی۔

غیرملکیوں کو ایسے وزٹ ویزے بھی جاری ہوں گے جن کی مدد سے وہ متعدد مرتبہ ملک میں آسانی سے آسکتے ہیں۔فیسوں میں اضافہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے قانون کی ابتدائی منظوری دیدی ہے ۔ اب یہ قانون ساز ادارے کے پاس ہے تاہم غیر ملکی اطمینان رکھیں کہ فیسوں میں اضافہ معقول حد تک رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :