ترقیاتی فرق ختم کرنے کیلئے ترقی پذیر ممالک کی مدد کی جائے ، چین
علاقائی اقتصادی یکجہتی،ایشیا و بحرالکاہل میں کھلی معیشت کی تشکیل، آزاد تجارت کو فروغ دیا جا ئے،چین روس کیساتھ اپیک تعاون،مشاورت ، ایشیائی اور بحرالکاہلی علاقے میں آزاد تجارتی زون کی تعمیر اور باہمی روابط کے فروغ پر تیار ہے،چین روس کیساتھ اصلاحات اور تخلیق کیلئے کوشش کرنا چاہتا ہے،چینی صدر شی جن پنگ
ہفتہ 11 نومبر 2017 16:43
(جاری ہے)
پہلی تجویز یہ کہ علاقائی اقتصادی یکجہتی کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے ۔ایشیا و بحرالکاہل میں کھلی معیشت کی تشکیل دی جانی چاہیئے اور ایشیا و بحرالکاہل آزاد تجارتی علاقے کی تعمیر کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جانا چاہیئے۔
صدر شی کی طرف سے پیش کی گئی دوسری تجویز یہ ہے کہ باہمی رابطوں کے لیے تعمیر کو مشترکہ طور پر آگے بڑھایا جائے۔اپیک اور آسیان کے کردار کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید وسیع اور گہرائی تک باہمی رابطوں کا نیٹ ورک بنایا جانا چاہیئے ۔تیسری یہ کہ شراکت داری پر مبنی پائیدار ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے ۔ شی نے کہا کہ ہمیں اپنی ترقیاتی حکمت عملی کو اقوام متحدہ کے دو ہزار تیس کے لیے پائیدار ترقی کے ایجنڈے سے موثر طور پر منسلک کرنا چاہیئے۔ترقی پذیر اراکین کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے مدد کی جائے تاکہ ترقیاتی فرق کو کم کیا جا سکے ۔ بعد ازاں چینی صدر شی جن پنگ نے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی ۔ جس میں شی نے کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچانے کی کوشش کرنا چاہتا ہے تاکہ ایک دوسرے کی سلامتی اور ترقی کو مزید فروغ دیا جا سکے اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کا تحفظ کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں چین کی خصوصیت کا حامل سوشلزم نئے عہد میں داخل ہوا ہے ۔ روس بھی ملک اور عوام کی خوشحالی کے لئیے ترقی کی راہ پر چل رہا ہے ۔دونوں ممالک کی ترقی کی کلیدی مدت میں چین اور روس کے تعلقات کو بھی ترقی کے نئے مواقع ملے ہیں ۔ دونوں فریقین کو باہمی حمایت کی بنیاد پرجامع تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے ۔ شی جن پنگ نے کہا کہ اپیک ایشیائی اور بحرالکاہلی علاقے میں اقتصادی تعاون کے حوالے سے سب سے اہم نظام ہے ۔۔مزید اہم خبریں
-
ہم محمد بن سلمان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں
-
بیرون ممالک سے کیڑوں والی گندم امپورٹ کیے جانے کا انکشاف
-
اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں سے رفح کے مشرقی حصوں سے انخلا کا مطالبہ
-
ملک میں جان بچانے والی 100سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہو گئی
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
گندم درآمد اسیکنڈل ملک دشمنی ہے، نیب فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.