کاشتکاروں میں بیماریوں سے پاک مفت بیج تقسیم جا ری

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:15

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) ڈائریکٹر جنرل زراعت( توسیع)پنجاب سید محمد ظفریاب حیدر نے کہا ہے کہ بیماریوں سے پاک گندم کے تصدیق شدہ بیج کی شفاف انداز میں مساجد میں قرعہ اندازی کی گئی جس میں کامیاب ہونے والے کاشتکاروں کو حکومت پنجاب کی طرف سے مفت بیج فراہم کیا جارہا ہے۔یہ بات انہوں نے ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان کے دفتر میں کاشتکاروں میں بیماریوں سے پاک مفت بیج تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔

اس موقع پر ڈرائریکٹرزراعت توسیع رانا احمد منیر،ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری نیاز احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں،رائے ظفر عباس کھرل سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل زراعت نے مخدوم رشید ،چک4ترپئی،کائیاں پور،موضع عالمگیر میں محکمہ زراعت توسیع کے تحت جاری سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی اور کاشتکاروں کے اجتماعات سے خطاب بھی کیا اور انہیں سورج مکھی کی کاشت پر 5ہزارروپے فی ایکڑ سبسڈی کے بارے میں آگاہی دی اور ڈی اے پی پر جاری سبسڈی بارے میں بھی کاشتکاروں کو بتایا۔

(جاری ہے)

انہوںکاشتکاروں کوآئندہ فصل کو گلابی سنڈی سے محفوظ رکھنے کیلئے کپاس کے کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چرانے کے بارے میں بھی بتایا۔انہوں نے کاشتکاروںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر روائتی فصلوںکی کاشت سے ہی زراعت کو زیادہ منافع بخش بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سبزیات،باغات،دالیں اور تیلدار اجناس کی کاشت سے زیادہ منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔