شوگر کے عالمی دن کے موقع پرجنرل ہسپتال لاہور میں سیمینار
اورآگاہی واک کا انعقاد واک کی قیادت جنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر غیاث النبی طیب نے کی ‘کامیڈی کنگ امان اللہ خان اور عرفان کھوسٹ کی خصوصی طور پر شرکت اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں شوگر اور اس سے منسلک پیچیدگیوں کے متعلق آگاہی کو بڑھانا اور ایک صحت مند طرز زندگی کو اپنانے کے متعلق شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ زیادہ سے زیادہ ورزش اور متوازن غذا کے ذریعے نہ صرف ذیابیطس کے خطرے کو کم سے کم کر سکتے ہیں بلکہ اس کیخلاف جنگ جیت بھی سکتے ہیں‘ پروفیسر غیاث النبی طیب‘ ایم یس ڈاکٹر غلام صابروڈاکٹر عمران حسن کاخطاب
منگل 14 نومبر 2017 15:21
(جاری ہے)
سیمینار کے مہمانِ خصوصی پرنسپل پروفیسرغیاث النبی طیب ‘ ایم یس ڈاکٹرصابر اورڈاکٹر عمران حسن خان نے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں شوگر اور اس سے منسلک پیچیدگیوں کے متعلق آگاہی کو بڑہانا اور ایک صحت مند طرز زندگی کو اپنانے کے متعلق شعور کو اجاگر کرنا ہے۔
اور اس دن کا خاص پیغام ہے کہ ہم سب ذیابیطس پر نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ، فالج ، آنکھیں اور پائوں متاثر ہوتے ہیں ۔ شوگر کے مریض اپنے پائوں کی حفاظت چہرے سے بھی زیادہ کریںاور سیگریٹ نوشی سے پرہیز کریں ۔ روزانہ تیس منٹ تک تیزپیدل چلنے سے ٹائپ 2کا خطرہ تیس فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ذیابیطس کی وجہ سے ہر آٹھ سکینڈ بعد ایک فرد کی موت اور مزید دو افراد کو یہ مرض لاحق ہورہا ہے۔ ذیابیطس کی وجہ لائف سٹائل،موٹاپا اور فاسٹ فوڈ کا بکثرت استعمال ہے۔ ڈاکٹر عمران حسن نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ورزش اور متوازن غذا کے ذریعے نہ صرف ذیابیطس کے خطرے کو کم سے کم کر سکتے ہیں بلکہ اس کے خلاف جنگ جیت بھی سکتے ہیں کیو نکہ کم غذا آپ کھاتے ہیں جبکہ زیادہ کھانا آپ کو کھا جاتا ہے ۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اس کے بچائو کے متعلق ہنگامی سطح پر آگاہی فراہم نہ کی گئی تو یہ مرض مزید تیزی سے پھیلتا جائے گا۔ عدیل ہاشمی اور سجاد میر نے جنرل ہسپتال کی کاوشوں سراہتے ہوئے کہا کہ شوگر کے خلاف جنگ اکیلا ادارہ نہیں جیت سکتا ہمیں متحد ہو کر اس پر کام کرنا ہو گا۔ ہمیں شوگر کا علاج صرف مستند معالج سے ہی کروانا چاہیے۔ شرکاء کو قرعہ اندازی کے ذریعے گلو کو میٹر اور دیگر انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر مختلف ادویہ ساز اداروں کے نمائندوں کو شیلڈز اور عوام میں ذیابیطس کی آگاہی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.