سورنگا لکمل ٹیسٹ اننگزمیں بغیر رن دیئے 3 وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے

جمعہ نومبر 15:33

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء) سری لنکن بولر سورنگا لکمل ٹیسٹ اننگز میں بغیر کوئی رن دیئے 3 وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے۔

(جاری ہے)

سورنگا لکمل ٹیسٹ اننگز میں بغیر کوئی رن دیئے 3 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر آ گئے، انھوں نے بھارت سے کولکتہ ٹیسٹ کے پہلے دن تمام6 اوورز میڈن کر کے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔واضح رہے کہ لکمل سے قبل 1959 کے دہلی ٹیسٹ میں آسٹریلوی اسپنر رچی بینو نے 3.4 اوورز میں بغیر رن دیے اتنے شکار کیے تھے۔