آسٹریلیا کا ایشز 2017 کے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز کے لئے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ایشز سیریز کے 2 میچز کیلئے منتخب آسٹریلوی اسکواڈ پر شدید تنقید

جمعہ نومبر 16:12

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء) آسٹریلیا نے ایشز 2017 کے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز کے لئے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس پر سابق کرکٹرز کی جانب سے حیرانی کے ساتھ ساتھ شدید تنقید شروع ہوگئی 23 نومبر کو برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے شروع ہونے والی سیریز کے لئے حیران کن طور پر 7 سال بعد وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسکواڈ میں اوپننگ بلے باز میتھیو رینزہا کی جگہ 24 سالہ کیمرون بینکروفٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ 34 سالہ شان مارش نے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کر کے ٹیم میں جگہ بنائی جس کے بعد آل راؤنڈر گلین میکسویل کو ڈراپ کردیا گیا۔ایشز سیریز کے 5 میں سے ابتدائی 2 میچز کے لئے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں کپتان اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، کیمرون بینکروفٹ، جیکسن برڈ، عثمان خواجہ، پیٹ کمنس، پیٹر ہینڈکم، جوش ہیزلیوڈ، نیتھن لیون، شان مارش، ٹم پین، چڈ سیرز اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔ دوسری جانب ابتدائی دو میچز کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب پر کرکٹ شائقین اور سابق کرکٹر کی جانب سے شدید تنقید شروع کر دی گئی سابق آسٹریلوی بولر اسٹراٹ میکگل کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب بچکانہ ہے۔