مرد و خواتین کبڈی ٹیمیں ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئی (کل) ایران روانہ ہوں گی

اتوار 19 نومبر 2017 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئی مرد اور خواتین کی ٹیمیں(کل) منگل کو ایران روانہ ہوں گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے اے پی پی کو بتایا کہ ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ 22 سے 26 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں مردوں اور خواتین کی ٹیمیں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

مردوں کی ٹیم میں12کھلاڑی اور خواتین کی ٹیم میں14کھلاڑی شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے جاری قومی کھلاڑیون کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کملیکس اسلام آباد میں اتوار کو اختتام پزیر ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے امید ہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین کی ٹیم ابھی نئی ہے تاہم انہیں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کا موقع مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ میں12ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، ایران، ترکمانستان، بھارت، جنوبی کوریا، افغانستان، سری لنکا، تائیوان، کرغزستان، جاپان اور ملائیشیا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 21 نومبر کو ایران کیلئے روانہ ہوگی اور ایونٹ میں شرکت کے بعد 28 نومبر کو واپس وطن پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :