وزیر داخلہ نے تمام مکاتب فکر کے مرکزی علماء کا ہنگامی اجلاس (کل)طلب کر لیا

اجلاس میں دھرنہ کے خاتمے اور ختم نبوت پر قوم کو متحد رکھنے کے لئے لائحہ عمل بنایا جائیگا

اتوار 19 نومبر 2017 17:50

وزیر داخلہ نے تمام مکاتب فکر کے مرکزی علماء کا ہنگامی اجلاس (کل)طلب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے تمام مکاتب فکر کے مرکزی علماء کا ہنگامی اجلاس (آج) پیر کو طلب کر لیا ، ختم نبوت پر قوم کو متحد رکھنے کے لئے لائحہ عمل بنایا جائیگا- تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے تمام مکاتب فکر کے مرکزی علماء کا ہنگامی اجلاس (آج) پیر کو بلا لیا ہے - اجلاس میں دھرنہ کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حتمی مشاورت کی جائے گی-ختم نبوت پر قوم کو متحد رکھنے کے لئے لائحہ عمل بنایا جائیگا