پرائمری سکولز ٹورنامنٹ سرکل ایبٹ آباد مقابلوں میں پرائمری سکول نمبر4 کے طلباء نے بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ اپنے نام کرلیا
پیر 20 نومبر 2017 13:01
(جاری ہے)
دوسرے نمبر پر گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول نمبر2 میر پور اور تیسرے نمبر پر گورنمنٹ پرائمری سکول اسپیدار رہا۔
تقسیم انعامات کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد بابر بشیر خان تھے۔ ان کے ہمراہ اے ایس ڈی ای او عبدالوحید سرکل ایبٹ آباد اور اے ایس ڈی ای او محمد آصف خان سرکل قلندر آباد بھی تھے، سرکل ایبٹ آباد کے ٹورنامنٹ سیکرٹری عبد الرزاق مغل کے علاوہ ممبران حنیف گل خان جدون، سردار محمد ریاض، غلام مصطفی اور انور شکیل کے علاوہ بہت سے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اساتذہ کرام کی محنت اور کاوش کو خوب سراہا اور کہا کہ پرائمری تعلیم بچے کے مستقبل کا گہرا اثر مرتب کرتی ہے اور بچوں کا اس سٹیج پر انعام و ایوارڈ حاصل کرنا خوش آئند ہے، تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی ناگزیر ہے جو بچوں میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ضروری ہیں اور بچوں کو ایک پراعتماد شہری بنانے میں ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اس موقع پر مقررین نے عبدالرزاق مغل (پرنسپل ماڈل پرائمری سکول نمبر4) کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایونٹ کو تحمل اور بردباری سے تکمیل تک پہنچایا اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنی فہم و فراست سے ماڈل پرائمری سکول نمبر4 کو چار چاند لگانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ تقریب کے اختتام پر اے ڈی ای او سپورٹس وسیم فضل، اے ایس ڈی ای او سرکل قلندر آباد محمد آصف خان ایس ڈی ای او ایبٹ آباد بابر بشیر خان، اے ایس ڈی ای او سرکل ایبٹ آباد عبد الوحید اور سی ٹی ٹیچر گورنمنٹ پرائمری سکول بانڈہ قاضی محمد راشد نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر4 کے بچوں کے پی ٹی شو کا معائنہ کرنے کے بعد ان کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
-
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزہ جاری نہ ہوسکا
-
سٹرائیک ریٹ پر تنقید، وسیم اکرم ، ویرات کوہلی کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.