میدانوں سے ایوانوں تک سازشوں کا مقابلہ کیا، علامہ ساجد نقوی
ملک میں امن و امان کو قائم کرناہماری ذمہ داری ہے، ہم نے اس ملک میں اتحاد و وحدت کو فروغ دیا ہے، ہم کسی کو کبھی دھمکی نہیں دیتے کیونکہ دھمکی وہ دیتا ہے جو کمزور ہو، ہم کمزور نہیںہیںہم اس ملک کے طاقتور اور آزاد شہری ہیں،قائد ملت جعفریہ
جمعرات 23 نومبر 2017 18:48
(جاری ہے)
قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک فکر اور نظریہ رکھتے ہیں ، نظریہ کبھی اوچھے ہتھکنڈوں سے روکا نہیں جا سکتا، تم نے دیکھ لیا کہ ہمارے خلاف کروڑوں روپے خرچ کیے گئے لیکن ہم اس سے بھی زیادہ کامیاب ہوئے، کونسی سازش ہے جوہمارے خلاف نہیں کی گئی، ہم نے میدانوں سے لے کر ایوانوں تک ان سازشوں کا مقابلہ کیا، انہوںنے کہا کہ پاکستان کا آئین ہمیں عزاداری سیدالشہداء منانے کا حق دیتا ہے، مجالس عزاپر ایف آئی آرز کا اندراج عوام کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے، ہمارے خلاف ایف آئی آرز درج کرنا بندکی جائیں ۔
عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اگریہ سلسلہ جاری رہا تو خود ریاست سوالیہ نشان بن جائے گی ۔ہم پنجاب انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ تبلیغی مجالس عزا سید الشہداء کے انعقاد پر ایف آئی آرز کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ زیارات مقامات مقدسہ پر جانا عوام کا بنیادی حق ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے حقوق پورے کرے۔ہم حکومت کو متوجہ کرتے ہیں کربلامیں امام حسین علیہ السلام کے چہلم سے واپسی پر تمام زائرین کو سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔زائرین زیارات کے اس راستے کو کسی صورت ترک نہیں کریں گے۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مجالس میں ایسی باتوں سے اجتناب کریں جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔ہم پاکستان میں اتحادکے بانی ہیں، ہم نے اپنی حکمت اور دانائی سے تکفیرکے فتنے کو گندگی کے ڈھیرتک پہنچا دیا ہے، ہم آج 28 مذہبی جماعتوںکے اندر موجود ہیں، اس ملک میں امن و امان کو قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک میں اتحاد و وحدت کو فروغ دیا ہے، اگر اس ملک کے اندر دھرنے، ریلیاں، احتجاج ہوسکتے ہیں تو عزاداری اور مجالس پر رکاوٹیں قطعاً جائز نہیں ہیں ۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا ہماری پوری تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے اور ارض پاک کی داخلی سلامتی اور وحدت کی خاطر بھی خاص طور پر گذشتہ تین دہائیوں سے جانوں کے نذرانے پیش کئے گئے لہذا ان شہداء کے پیروکاروں کو چاہیے کہ وطن عزیز کی وحدت و استحکام کے لئے ملک میں محروم و مظلوم طبقات کو درپیش مسائل کے حلً فرقہ واریت کے خاتمے‘ طبقاتی تقسیم ‘بد عنوانی‘ بے راہ روی اورمعاشرتی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.