صادق کلب کو ضلع کی شناخت میں ممتاز مقام حاصل ہے، ڈپٹی کمشنر
جمعرات 23 نومبر 2017 22:30
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلد آل پاکستان لان ٹینس ٹورنامنٹ کے انعقاد سمیت دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی جس کے لئے ممبران صادق کلب کا تعاون مثالی ہے جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوںجنہوں نے اپنے ممبران کو مثبت تفریحی و صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے رضا کارانہ طور پرفنڈز فراہم کئے اور میں خود بھی ذاتی طور پر دو لاکھ روپے فراہم کروں گا۔
انہوں نے صادق کلب جمنازیم کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر شعبوں کی بہتری کے لئے فاطمہ فرٹیلائزر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنرل منیجر فاطمہ فرٹیلائز سید شوکت علی نے ہمیشہ ضلع میں عوامی فلاح وبہبود اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ میں انتظامیہ کا ساتھ دیا اور آج بھی انہوں نے صادق کلب کے لئے فاطمہ فرٹیلائزر کی جانب سی30 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا چیک فراہم کیا ہے جس پر میں ممبران صادق کلب کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے قلیل مدت میں صادق کلب ریذیڈنسی کے توسیعی منصوبے کو مکمل کرنے پر ایگزیکٹیو باڈی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسی جذبے اور لگن سے ہم نے صادق کلب کو مزید ترقی کی جانب گامزن رکھنا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر فاطمہ فرٹیلائزسید شوکت علی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا ایک ویژنری شخصیت کے مالک ہیں جو جس کا م کا تہیہ کر لیں اسے مکمل کئے بغیر نہیں رہتے اور مجھے خوشی ہے کہ ایسی شخصیت صادق کلب کی صدارت پر موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ فاطمہ فرٹیلائزر نے ہمیشہ ضلع میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں اور عوام کو تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کیا جسے آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔نائب صدر صادق کلب میاں رفیق نے کہا کہ صادق کلب کی بہتری اور ترقی کے لئے ہمیشہ ضلعی افسران نے کلیدی کردار ادا کیا اور سابقہ ڈی سی اوز نے بھی اس میں اپنا بھر پور حصہ ڈالا۔انہوں نے کہا کہ صد رصادق کلب /ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کو جب ایگزیکٹیو باڈی نے صادق کلب کے مختلف شعبوں کی اپ گریڈیشن و بہتری کے لئے اپنا پلان پیش کیا اور ساتھ ہی مالی وسائل کی کمی بارے آگاہ کیا تو انہوں نے بھر پور اعتماد سے ایگزیکٹیو باڈی کو کہا کہ وہ اپنی حکمت عملی مرتب کریں فنڈز ہم مل کر حاصل کرلیں گے اور یہ انہوں نے کرکے دکھایاآج فاطمہ فرٹیلائزر کی جانب سی30لاکھ روپے کی خطیررقم صادق کلب کو حاصل ہوئی ہے جبکہ دیگر ممبران نے بھی صادق کلب ریذیڈنسی کے توسیعی منصوبے اور کلب کی بہتری کے لئے فنڈز فراہم کئے جس پر میں تمام ممبران کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔سینئر ممبر صادق کلب محمود خان درانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صادق کلب میں اہم ایک خاندان کی طرح وقت گزارتے ہیں اور کی ترقی و بہتری کے لئے مل جل کر اپنا کردار ادا کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.