ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ کا دوسرا سیمی فائنل ہالینڈ اور کوریا کے مابین کل کھیلا جائے گا

جمعہ 24 نومبر 2017 14:23

آکلینڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ کا دوسرا سیمی فائنل کل ہفتہ کو ہالینڈ اور کوریا کے مابین کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ کے دلچسپ مقابلے نیوزی لینڈ میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل (آج) ہفتہ کو ہالینڈ اور کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ کوارٹر فائنل مرحلے میں ہالینڈ نے چین اور کوریا نے جرمنی کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اسی روز پوزیشن میچ امریکا اور چین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :