مچل سٹارک 150 وکٹیں مکمل کرنے والے 22 ویں آسٹریلوی بائولر بن گئے

جمعہ 24 نومبر 2017 16:59

برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کی 150 وکٹیں مکمل کر لیں، وہ یہ اعزاز پانے والے 22 ویں آسٹریلوی بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف جاری پہلے ایشز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، سٹارک نے اب تک 37 میچز میں 151 وکٹیں لے رکھی ہیں، آسٹریلیا کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا اعزاز شین وارن کو حاصل ہے جنہوں نے 708 وکٹیں لے رکھی ہیں۔