اینٹی نارکوٹکس فورس کے فورس کمانڈرزاجلاس
کاانعقاد،پیشہ ورانہ امورکا جائزہ لیاگیا انسدادِ منشیات کی کارروائیوں، عالمی معاہدے، منشیات کی رسد ،طلب میں کمی لانے کے پروگراموں ،منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ سے متعلقہ امور کا تفصیلی جائز ہ لیا گیا
جمعہ 24 نومبر 2017 17:24
(جاری ہے)
انھوں نے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان ، خصوصاًتعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی۔
ڈی جی اے این ایف نے تعلیمی اداروں منشیات فراہم کرنے والے عناصرکے خلاف سخت کاروائیوں کی ہدایت کی۔ ڈی جی اے این ایف نے تمام ائیرپورٹس پر بین الاقوامی پروازوں کی چیکنگ سخت کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث بڑے اسمگلروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے پر زور دیا۔ مزید برآں ڈی جی اے این ایف نے منشیات کے جرائم میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور ان کوکیفر کردارتک پہنچانے کے لئے جاری ملک گیر مہم کو مزیدتیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈائریکٹر جنرل اے این ایف نے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے جاری اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیااورمنشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ذرائع ترسیل کی گرفتاری پرخصوصی زوردیا۔دوران اجلاس،نفاذ قانون ، انٹیلی جنس،تفتیش اثاثہ جات، پیروی مقدمات وقانونی چارہ جوئی، منشیات کے خلاف عوامی سطح پرشعوربیدارکرنے ،مالی و انتظامی امور اورمحکمانہ صلاحیت میں اضافے جیسے پہلوزیربحث لائے گئے۔علاوہ ازیں، مستقبل کے اہداف مقرر کئے گئے اورنئے اقدامات عمل میں لانے اورمحکمانہ استعداد بڑھانے کے منصوبوں پر خصوصی طور پرغورکیاگیا۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.