پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال اور مبشر رضا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ مینز ایونٹ کے لاسٹ 32 رائونڈ میں پہنچ گئے، آصف اور نسیم اختر کو شکست
جمعہ 24 نومبر 2017 17:34
(جاری ہے)
قطر میں جاری میگا چیمپئن شپ میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے لاسٹ 64 رائونڈ میچز میں پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف شام کے 15 سالہ کیوئسٹ یازان الحداد کو بیسٹ آف 7 فریمز میں 4-2 سے ہرا کر لاسٹ 32 رائونڈ تک رسائی حاصل کی، پاکستان کے مبشر رضا بھی ناک آئوٹ مرحلے کی پہلی رکاوٹ عبور کر کے لاسٹ 32 رائونڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، انہوں نے یوکرینی کیوئسٹ ویلادی سلاو کو 4-1 فریمز سے شکست دی، لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں اسجد اقبال کو ویلز اور مبشر رضا کو ملائیشین کیوئسٹ کین ہو مو کا چیلنج درپیش ہو گا۔
پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف اور محمد نسیم اختر شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے، آصف کو ملائیشین کیوئسٹ کین ہو مو کے ہاتھوں 4-1 اور محمد نسیم اختر کو ہانگ کانگ کے کیوئسٹ لی چن وائی کے ہاتھوں 4-0 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.