صوبائی حکومت اپنے منشور کے مطابق عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کررہی ہے ،محمد عاطف خان
جمعہ 24 نومبر 2017 22:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت غریب عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اور اس ضمن میں انکی تعلیم اور صحت کو ابتدائی دنوں سے توجہ دی گئی ہے۔
اور یہی وجہ ہے کہ آج خیبر پختونخوا کی تعلیمی اصلاحات کی عالمی سطح پر مثالیں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بہترین ریفارمز کی وجہ سے اب عوام کا اعتماد پولیس پر بحال ہوا ہے۔ اور پولیس حقیقوں معنوں میں عوام کی جان و مال کی محافظ ہیں۔ تعمیراتی کاموں کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ سابقہ حکومت میں اپنے لوگوں کو نوازنے کیلئے ٹھیکے دئیے جاتے تھے۔ کرپشن اور کمیشن کی وجہ سے آج وہی تعمیراتی کام مکمل طور پر ختم ہوچکے ہیں اورعوام کا پیسہ بے دردی کے ساتھ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا جاچکا ہے ۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی تبدیلی کا ایک جھلک لوگوں نے خیبر پختونخوا میں دیکھا۔ یہاں پر ہر ادارے میں اصلاحات کئے گئے امن قائم ہوا اور اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ عوام کی زندگی میں خوشحالی آئی ۔ انشاء اللہ 2018کے الیکشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں حکومت قائم کریگی۔ اور عمران خان کی قیادت میں پور ا ملک ترقی کریگا۔ اگر دوسرے ممالک ترقی کرسکتے ہیں تو پاکستان بھی ترقی کرسکتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ یہاں کے حکمران نہیں چاہتے کہ عوام ترقی کریں۔وہ چاہتے ہیں کہ یہی پرانا نظام قائم رہے تاکہ انکی نسل درنسل سیاست قائم رہے گڑیالہ میں تعمیراتی کاموں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہاں پر گرلز ہائی سکول کی منظوری کے ساتھ ساتھ جمنازیم کی منظوری بھی ہوچکی ہے۔ جبکہ 7روڈز پر بھی تعمیراتی کام جاری ہے۔ جبکہ آنیوالے سکیموں میں 24مسجدوں کی سولرائزیشن بھی کی جائیگی جن کی تکمیل سے یہاں کے عوام کے زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.