عوام دوست پالیسیوں کی بدولت حکومت نے صحت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ‘رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ
شعبہ صحت کیلئے 260ارب روپے کے تاریخی بجٹ سے ہسپتالوں کے انفراسٹیکچر میں بہتری اور جدید بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ‘ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ کونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب
پیر 4 دسمبر 2017 16:29
(جاری ہے)
اس موقع پر چیئر مین پبلک فسیلیٹیشن کمیٹی برائے ہیلتھ افضال حسین زین ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ‘ڈاکٹرز ‘نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد نے بتایا کہ موجودہ حکومت کی دلچسپی کی بدولت ہسپتال میں بے پناہ بہتری آئی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں مریض روزانہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نئی ایمرجنسی کی تعمیر ‘ہیپا ٹائٹس کلینک کا قیام ‘سٹی سکین مشین کی دستیابی سمیت دیگر سہولیات کی بدولت اس ہسپتال کو علاقے میں نمایاں مقام حاصل ہو چکا ہے ۔ رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ نے کہا کہ صحت مند اور تندرست عوام کسی بھی ملک کی ٹھوس اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی کیلئے بنیادی حیثیت کے حامل ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت نے شعبہ صحت میں تاریخی بجٹ مختص کیا ہے جس کی بدولت 100سے زائد ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے شعبہ صحت میں بہتری کے حوالے سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ یہاں آنیوالے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد وزیر اعلی پنجاب ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کر کے نئی تعمیر ہونیوالی ایمرجنسی اور سٹی سکین مشین کا افتتاح کرینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.