وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام 10 دسمبر کو لوک ورثہ اسلام آباد میں انسانی حقوق فیسٹیو ل منعقد ہوگا
جمعرات 7 دسمبر 2017 16:20
(جاری ہے)
سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو بھی اس فیسٹیول میں کارکردگی دکھانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے اور انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے بچوں اور نوجوانوں کے رنگا رنگ مقابلے اور پروگرام تشکیل دئیے گئے ہیں ۔ثقافتی پروگرام انعام گھر کے ساتھ ساتھ کٹھ پتلی شو اور موسیقی کے پروگرام بھی شامل ہیں ۔
اس موقع پر انسانی حقوق ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے۔ بیان کے مطابق انسانی حقوق کی وزارت،ذات تخلیق ،رنگ ،جنس ،نسل اور مذہب کی بنیاد پر تمام انسانوں اور پر امن تعاون کی مساوات کے ساتھ ساتھ غیر امتیازی سلوک کے ساتھ پر عزم کام کر رہی ہے ۔وزارت کا اس بات پر یقین ہے کہ انسانی حقوق کی حفاظت اور فروغ برداشت کے لیے اور اس پر انحصار معاشرے کے لیے ضروری ہے ۔حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پالیسی اور قانونی اصلاحات اور ادارہ جاتی میکنزم سمیت کئی اقدامات کر رہی ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خاتمے کے لیے خود مختارنیشنل کمیشن اور ٹول فری ہیلپ لائن’’1099 ‘‘ بھی قائم کئے گئے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت انسانی حقوق، انسانی حقوق کے ایکشن پلان پر بھی عملمدرآمد کر رہی ہے جو خواتین ،بچوں،اقلیتوں ،معذوروں ،بزرگ شہریوں اورخواجہ سرائوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے ۔وزارت انسانی حقوق کا اس بات پر یقین ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کی یادگار اس کی بنیادی روح بارے عزم کو مضبوط کرے گا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔مزید قومی خبریں
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
مریم نواز فری وائی فائی سروس 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پرایکٹو کر دی گئی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل میں کل 809 کیسز نمٹائے
-
مردان، تھانہ رستم پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا
-
افزائش مویشیاں کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج نصاب تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، احسن اقبال
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
بھکر میں پرائمری اسکول سے بلیک کوبرا سانپ نکل آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.