برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا نے ماریا شرا پووا کے سابق کوچ مائیکل جوائس سے معاہدہ کر لیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:26

برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا نے ماریا شرا پووا کے سابق کوچ مائیکل جوائس ..
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) برطانیہ کی نمبر ایک کھلاڑی جوہانا کونتا نے روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا کے سابق کوچ مائیکل جوائس سے معاہدہ کر لیا۔

(جاری ہے)

44 سالہ سابق امریکن کھلاڑی جوائس نے کیریئر کے دوران کیریئر بہترین 64ویں پوزیشن حاصل کی تھی اور چھ برس تک شراپووا کی کوچنگ ٹیم کا حصہ رہے۔ جوہانا کونتا نے اپنے بیان میں کہا کہ مائیکل جوائس اپنے دور کے بہترین کھلاڑی تھے، ان کی ٹینس بارے سوچ گہری ہے اور کوچنگ کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں، امید ہے کہ مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جس سے میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا سکوں گی۔