حفیظ ایکشن درست بنانے کیلئے انگلینڈ جائیں گے
ایکشن کی بہتری کیلئے دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہرمحمود بھی کیساتھ موجود ہوں گے
ہفتہ 9 دسمبر 2017 12:05
(جاری ہے)
بائیو مکینسٹ ڈاکٹر پال اور کیرل کرو محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا جائزہ لینے کے بعد اس کی درستگی کے لئے ایکشن پلان بنائیں گے جس پر اظہر محمو،علی ضیا، سجاد اکبر، سلیم جعفر اور علیم ڈار پر مشتمل کمیٹی عمل در آمد کروائے گی۔
کمیٹی پی سی بی کی محمد حفیظ کو باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے انٹرنیشنل لیبارٹری میں بھجوانے سے قبل پی سی بی کی بائیو مکینک لیب میں ان کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ بھی لے گی۔پی سی بی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو درست کروانے کے مذکورہ پلان کے بارے میں انہیں بھی اعتماد میں لیا ہے اور آل راؤنڈر اس پلان پر عمل در آمد کرنے پر رضا مند ہیں ۔ایکشن کی بہتری کیلئے دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہرمحمود بھی کیساتھ موجود ہوں گے۔واضح رہے کہ 50 ٹیسٹ، 193 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کو 2014 سے باؤلنگ ایکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔حفیظ کا باؤلنگ ایکشن پہلی مرتبہ 2014 میں رپورٹ ہوا تھا اور اسی سال دسمبر میں انہیں باؤلنگ سے معطل کردیا گیا تھا تاہم آزادانہ جائزے کے بعد اپریل 2015 میں ان کے ایکشن کو درست قرار دے کر باؤلنگ کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم ان کی یہ خوشی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہی اور جون 2015 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا جس کے بعد جولائی 2015 میں ایکشن دوسری بار غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی تھی۔گزشتہ سال نومبر میں حفیظ کا برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں ٹیسٹ لیا گیا جہاں ان کا ایکشن درست قرار پایا تھا اور انہیں باؤلنگ کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم ایک سال کے اندر ہی ان کا ایکشن دوبارہ غیرقانونی قرار دے دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.