ادارے کو خود انحصاری کے راستے پر ڈال دیا ہے اور اپنے وسائل کواستعمال میں لا کر کروڑوں روپے کی بچت کی گئی ہے،میئر اسلام آباد
اتوار 10 دسمبر 2017 20:10
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈائریکٹر ایم پی او کے علا وہ دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر میئر اسلام آباد کو بتایا گیا کہ ایم پی او کے شعبے کے فعال ہونے کے بعد شہر بھر میں ہونے والی روڈ کارپیٹنگ خودانحصاری کے تحت اپنے وسائل سے مکمل کی جا رہی ہے جس سے نہ صرف سرکاری فنڈز میں کروڑوں روپے کی بچت ہی نہیں کی گئی بلکہ کام کے اعلیٰ معیار کو بھی مدِ نظر رکھا گیا ہے۔
انہیں بتایا گیا کہ مارگلہ روڈ سیکرٹریٹ تا ایف ٹین چوک تک کارپیٹنگ مکمل کر لی گئی ہے ۔گذشتہ ایک سال کے دوران مکمل کی جانے والی شاہرائو کی کارپیٹنگ کے منصوبوں کی تفصیل بتاتے ہوئے میئر اسلام آباد کو بتایا گیا کہ اس دورانیے میں اسلا م آباد میںکل190کلومیٹر سڑکوں کی کارپٹنگ کا کام ایم پی او ڈائریکٹوریٹ نے اپنے دستیاب وسائل کو موئثر طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے مکمل کیا ہے جس میں شاہراہِ دستور، پیر سوہاوہ، جی ایٹ رائونڈ ابائوٹ، سیکرٹریٹ بلاکس، سیکٹر D-12 ،کنونشن سینٹر ، ڈپلومیٹک انکلیو، سروس روڈ (نارتھ ) سیکٹر E-11 ، خیابانِ سہروردی، سرینا چوک، وی آئی پی لوپ فیض آباد ، خیابانِ اقبال، مارگلہ روڈ اور پربت روڈسمیت شہر کی مختلف سڑکوں کی کارپیٹنگ مکمل کی جا چکی ہے جس سے سرکاری خزانے میں خا طر خواہ بچت بھی کی گئی۔میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کار پوریشن اسلام آباد کے تمام شعبوں میںدستیاب وسائل کو موئثر استعمال میں لا کرمختلف شعبوں کو خود انحصاری کے راستے پر ڈالا گیا ہے جس کے باعث سروس ڈیلوری کے معیار میں بہتری آئی ہے اور متعدد منصوبوں میں کروڑوں روپے کی بچت بھی کی گئی ہے۔ ادارے کے تمام شعبوں کو خود انحصاری اور دستیاب وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ جہاں تعمیراتی کاموں میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جا سکے وہاں ادارے کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا جا سکے کیونکہ مضبوط ادارے ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں زیادہ معاون ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی کہ وہ مرحلہ وار اسلام آباد کی تمام چھوٹی بڑی شاہرائوں بالخصوص زیادہ گنجان آباد اور پرانے سیکٹروں کے اندر کی سڑکوں اور سروس روڈز پر توجہ دی جائے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.