Sastaticket.pk نے آن لائن ٹرین بکنگ کا آغاز کر دیا
عمر جمشید منگل 12 دسمبر 2017 11:58
سی ای او sastaticket.pk شازل مہرکی نے پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن ٹریول پورٹل کی اس نئی پیشرفت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ sastaticket.pk کا مقصد پاکستانیوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے پیش نظر ہم نے ٹرین کے ٹکٹ کی بکنگ کے عمل کو آسان اور صارف کے سفر کو زیادہ پر لطف بنانے کے لئے اپنے ٹرین ماڈیول کا آغاز کیا ہے۔
(جاری ہے)
سستا ٹکٹ ڈاٹ پی کے کی جانب سے آن لائن ٹرین بکنگ کے آغاز کے ساتھ یہ ٹرین کے ٹکٹ کے حصول میں مشکلات اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔ دوستانہ ماحول، وقت، کرایہ اور اسٹیشن کی معلومات، قیمتوں کا موازنہ، ادائیگی کے متعدد طریقوں اور فوری بکنگ کے ساتھ sastaticket.pk نے پاکستانیوں کے لئے ٹرین کی بکنگ کو زیادہ آسان بنا دیا ہے۔ صارفین آسانی کے ساتھ پاکستان بھر کے مختلف مقامات کیلئے چند کلکس پر ٹرین ٹکٹس کو آسانی سے تلاش، موازنہ اور بک کر سکتے ہیں۔
کراچی میں قائم sastaticket.pk تمام سفری خدمات کے لئے ون سٹاپ شاپ ہے۔ sastaticket.pk اندرون و بیرون ملک پروازوں، مقامی و بین الاقوامی ہوٹلز، ہالیڈے پیکیجز کیلئے ریزرویشن کی سہولت پہلے ہی فراہم کر رہا ہے اور ٹرین بکنگ کی خصوصیت کے اضافہ سے اس نے فوری بکنگ اور جامع انتخاب کے ساتھ پاکستانی مسافروں کو مزید قوت بخشی ہے۔
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.