سینیٹر سید مظفرحسین شاہ کی زیر صدارت پی آئی اے کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس
کمیٹی کو ہیتھرو ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی پرواز سے ہیروئن کی برآمدگی کے واقعے پرشہری ہوا بازی کے حکام ،انسداد منشیات کے محکمے کے سربراہان کی بریفنگ واقعے کے بعد پی آئی اے کی پروازوں پر دیگر ممالک پابندی لگا سکتے ہیں،ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے،اراکین کمیٹی
جمعرات 14 دسمبر 2017 21:25
(جاری ہے)
کمیٹی نے کہا کہ 11 کلو ہیروئن کی برآمدگی معمولی بات نہیں ۔
تاہم 6 مہینے سے کوئی مناسب کارروائی نہیں کی جارہی ، جو افسران ملوث ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔ کمیٹی نے وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی سے تین ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی اور اے این ایف سے بھی اس ضمن میں رپورٹ طلب کی ۔کمیٹی کو پی آئی اے کے جہاز میں دوران پرواز کاک پٹ میں خاتون کو بیٹھانے کے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ،پی آئی اے حکام نے بتایا کہ دوران پرواز کاک پٹ میں چینی خاتون کو بیٹھانے پر جہاز کے کپتان کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور پائلٹ نے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لے رکھا ہے ۔ مشیر ہوا بازی نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ میں سینکڑوں مقدمات زیر التوا ء ہیں ۔کنونیئر کمیٹی نے کہا کہ 8 ماہ سے حکم امتناعی ختم نہیں ہوا جو کہ پی آئی اے کونسل کی ناکامی ہے ۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ محکمانہ انکوائری میں دونوں پائلٹ قصور وار نکلے تو کارروائی کیوںنہیں کی گئی ۔پریمیر سروس کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے عرفان الہٰی نے کہا کہ پی آئی اے پریمیر سروس کی منظوری بورڈ نے دی ہے اور سروس اسلام آباد سے لندن کیلئے چلائی گئی اور اس سروس کیلئے ویٹ لیز پر ایک جہاز لیا گیا تھا ۔ پریمیر سروس کو 6 ماہ میں دو ارب 88 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا اور سروس کو بند کر کے ویٹ لیز پر لیا گیا جہاز واپس کر دیا گیا ہے ۔ اراکین کمیٹی نے اس امر پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ بغیر کسی بزنس پلان کے یہ سروس کس طرح چلائی گئی ۔سینیٹر شیری رحمان نے تجویز دی کہ اس ضمن میں فیصلہ کرنے والے بورڈ کو بھی طلب کیا جائے۔آج کے اجلاس میں سینیٹرز شیری رحمان ، فرحت اللہ بابر ، سلیم مانڈوی والا، عثمان کاکٹر ، مشاہد اللہ خان ، جہانزیب جمال دینی ، تاج محمد آفریدی ، الیاس بلور ، کامل علی آغااور دیگر نے شرکت کی ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت پر اہم وفاقی وزارتیں ملنے کا قوی امکان
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
پیپلز پارٹی کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ،امید ہے کابینہ کا حصہ بنیں گے‘ احسن اقبال
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.