نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ، روسی کھلاڑی ایون نیڈلکو اور اسپین کے ایرنک مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، عقیل خان اور شہزاد خان نے مینز ڈبلز فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:47

نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ، روسی کھلاڑی ایون نیڈلکو اور اسپین کے ایرنک ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام بیگم کلثوم سیف اللہ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں ٹاپ سیڈ رشین کھلاڑی ایون نیڈلکو اور سیکنڈ سیڈ اسپینش کھلاڑی اینرک لوپز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، عقیل خان اور شہزاد خان پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے فائنل میں جگہ بنا لی، ویمنز سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی اوشنا سہیل اور سارہ منصور نے فائنل میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

ہفتے کو پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کمپلیکس اسلام آباد میں مینز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنلز میں روسی کھلاڑی ایون نیڈلکو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی لوکا پولووک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 7-5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹاپ سیڈ روسی کھلاڑی ایون نے پاکستان میں دوسرے ٹائٹل پر نظریں جما لیں ہیں، اس سے قبل انہوں نے سرینا ہوٹلز آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، دوسرے سیمی فائنل میں اسپینش کھلاڑی اینرک لوپز پریز نے روسی کھلاڑی شالوا کو 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی، ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں اوشنا سہیل نے سارہ محبوب اور سارہ منصور نے مہوش چشتی کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، مینز ڈبلز سیمی فائنلز میں عقیل خان اور شہزاد خان پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے ترکی کے ایرگی کرکن اور ان کے روسی جوڑی دار نیکولے کو 6-4 اور 7-6 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، عقیل خان اور شہزاد خان کو فیصلہ کن معرکے میں روس کے آنٹن اور ان کے یوکرینی جوڑی دار الیگزینڈر کا چیلنج درپیش ہو گا۔

متعلقہ عنوان :