تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے ،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی
ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:56
(جاری ہے)
صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا کہ موجودہ دور میں ترقی وخوشحالی کا انحصار جدید علوم کے حصول پر منحصر ہے اور جن اقوام نے تعلیم پر توجہ دی اور تعلیم کو اپنی بنیادی ترجیحات میں شامل کیا۔
انہوں نے دنیا میں ترقی وخوشحالی کی منازل طے کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علم کا حصول ہر مرد وزن پر فرض ہے صوبائی حکومت نے تعلیم کو اپنی ترجیحات میں رکھتے ہوئے تعلیمی بجٹ کو 4فیصد سے بڑھا کر 25فیصد تک کیا ،مادری زبانوں کو نصاب تعلیم میں شامل کیا ،نئے تعلیمی اداروں ،سکولوں ،انٹروڈگری کالجز ، ریذیڈنشل کالجز ، یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز اور یونیورسٹی کیمپسز کے قیام کو یقینی بنایا ۔ معیار تعلیم کو بہتر کرنے کیلئے اساتذہ کی خالی ہزاروں آسامیوںپرNTS کے ذریعے تعیناتیاں عمل میں لاکر باقابل صلاحیت یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے تعلیم دشمن پالیسیاں اور تعلیم کی جانب عدم توجہی کے باعث ضلع قلعہ عبداللہ کے دور درازعلاقوں میں بچوں اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد زیور تعلیم سے بدستور محروم رہی ۔ لیکن موجودہ صوبائی حکومت نے ان علاقوں میں نئے تعلیمی اداروں کی تعمیر کو یقینی بنایا جہاں اب ہزاروں بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ لہٰذاہم سب کو مل کر اپنے بچوں کی روشن مستقبل اور معاشرے کو ناخواندگی بے علمی جہالت سے نجات دلانے کیلئے مزید کام کرنا ہوگا کیونکہ علم کے بغیر ترقی وخوشحالی کے منازل طے نہیں کیئے جاسکتے۔مزید قومی خبریں
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.