ہمارا جینا مرنا عوام کیساتھ ، وطن عزیز کو خوشحال بنانے کیلئے آخری سانس تک کام کرتے رہیں گی:شہبازشریف
عوام کو تبدیلی کے کھوکھلے دعوؤں سے نہیں بہلایا جاسکتا، تبدیلی کے جعلی دعویداروں نے صرف قوم کا وقت برباد کیا ہے تبدیلی کے نعرے لگانیوالوں کے اصل چہرے عوام نے دیکھ لئے،ان عناصر نے تمام وقت جھوٹے الزامات پر صرف کیا
پیر 18 دسمبر 2017 22:11
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار لندن میںمسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں اورکارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے صحت، تعلیم، زراعت، انفراسٹرکچر سمیت تمام شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیںاور حکومتی اقدامات کے باعث عوام کو آج ہسپتالوں میں بہترین اور جدید طبی سہولتیں میسر ہیں۔ عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹس بہترین کام کر رہے ہیںجبکہ صوبائی دارلحکومت میں گردے وجگر کے امراض کے علاج کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ بنایا جارہا ہے جس کے پہلے مرحلے کا افتتاح عنقریب ہوگا۔اس ہسپتال میںملک بھر کے عوام کو علاج معالجہ کی جدید ترین سہولتیں میسر آئیں گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈو منٹ فنڈکا قیام حکومت کا ایسا مستحسن اقدام ہے جس سے وسائل سے محروم ہونہار طلبا اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیںاورتعلیمی فنڈ سے ہزاروں افراد تعلیم حاصل کر کے ملک کی تعمیروترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر میں صحت اور تعلیم کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کر رہے ہیںاورہماری تمام تر ترجیحات کا محور صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے۔ انہوںنے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کے اصل چہرے عوام نے دیکھ لئے۔عوام کی خدمت کی بجائے انہوں نے تمام وقت جھوٹے الزامات اور منفی سیاست پر صرف کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کا عہد کر رکھا ہے، رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھتے رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ صوبے سے غربت کے خاتمے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ محروم معیشت طبقے کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ خودروزگار سکیم کے تحت بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں اوراب تک لاکھوں خا ندان اس سکیم سے استفادہ کرچکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بلاسود قرضے غربت کے خاتمے اور روزگار کے مواقع کی فراہمی میں اہمیت کے حامل ہیں۔ خودروزگار سکیم کے تحت 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جاچکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سکیم کے تحت 37 ارب 85 کروڑ سے زائد کے بلاسود قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آئندہ 7 ماہ میں مزید اڑھائی لاکھ خاندانوں کو ساڑھے 6 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کو آگے لیجانے کیلئے قائداعظمؒ کے فرمودات پر عمل کرنا ہوگا۔ ہمارا جینا مرنا عوام کیساتھ ہے، اسی جذبے سے عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.