ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈکالج میں سپورٹس گالا کا انعقاد

جمعرات 21 دسمبر 2017 15:41

قصور۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء)ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈکالج قصور میں سالانہ سپورٹس گالا 2017ء کا انعقاد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر قصور و چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس سائرہ عمر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘ پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل ‘ ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمدجہانگیر چوپڑہ ‘ ممبر ان بورڈ آف گورنر‘والدین ،طلباء و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی،سپورٹس گالا کا آغاز روایتی شمع کو روشن کر کے کیا گیا اوراس موقع پر رنگ برنگے غبارے اور کبوتر ہوا میں چھوڑے گئے، طلباء و طالبات نے پی ٹی شو اور ٹیبلو پیش کئے گئے اس موقع پر کھلاڑیوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر قصور کو سلامی پیش کی گئی ، ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے سپورٹس گالا میں شرکت کرنیوالے طلباء و طالبات کی کارکردگی کو سراہا اور منتظمین کو پروگرام کے بہترین انعقاد پر مبارکباد دی، تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے سالانہ سپورٹس مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات اور منتظمین میں انعامات تقسیم کئے اور ڈی پی ایس میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا ، بعدازاں ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کو سکول انتظامیہ کی طرف سے سوینئر پیش کیا گیا ۔