بھکر، ختم نبوت ایمان کامسئلہ ہے کسی قسم کی مصلحت پسندی کاشکار نہیں ہونگے، پیرمحمدامین اللہ نبیل سیالوی
تحریک لبیک یارسول اللہ ضلع کی تمام نشستوں پر امیدوارکھڑے کریگی،علامہ عبداللہ شاہ ہاشمی کا پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 24 دسمبر 2017 20:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک کے رہبر علامہ ڈاکٹراشرف آصف جلالی نے اتحاد اہل سنت کے ضمن میں بھی اپنی ترجیحات پیش کردی ہیں وہ اہل سنت کے اتحاد کیلئے ہرممکن کوشش بھی کررہے ہیں۔
جس کے مثبت اثرات بھی سامنے آئیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اہل سنت کی مذہبی، سیاسی ،غیر سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہماری خواہش ہے اس ضمن میں مشائخ اورعلمائے کرام سے بھی رابطہ جاری ہے۔ ڈاکٹراشرف آصف جلالی نے بطور خاص پیران کرام سے رابطہ رکھا ہوا ہے جس کی بدولت تحریک کے پیغام کو مسلسل تقویت ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے جس کے مطابق و ہ ضلع بھکر سمیت ملک بھر میں اپنے امیدواران سامنے لائے گی۔ عوام اہل سنت سے بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ انتخابات میں نالی، گلی کے لالچ میں ان لوگوں کوووٹ نہیں دینگے جو اہل سنت کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں لیکن دراصل انہیں اہل سنت اور ختم نبوت سے زیادہ اپنے مفادات اورحکومت عزیز ہے۔ امید ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں حقیقی سنی قیادت کو سامنے لائیں گے جن کامطمع نظر ہی نظام مصطفیؐ کانفاذ ہی ہے۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہاکہ گو کہ اہل سنت کے ممبران اسمبلی مسلم لیگ کا حصہ ہیں لیکن انہوں نے اہل سنت کے مفادات کو ترجیح دینے کی بجائے اپنی جماعت کو اہمیت دی جس کی وجہ سے کم ازکم عوام اہل سنت ان پر اعتبارکوتیار نہیں ہیں۔مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.