مسلم لیگ (ن)نے دیہی عوام کو شہروںکے برابر سہولیات کی فراہمی کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، ملک رشید احمد خان

پیر 1 جنوری 2018 12:26

قصور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے کہا ہے کہ عوامی ترقی اورخوشحالی کیلئے مسلم لیگ (ن)کادورسنہری ہے‘عوام کے حقوق کے تحفظ کیساتھ ساتھ پسما ندہ علاقوں میں ترقیاتی عمل کو اولیت دیکر عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے‘دیہی عوام کو شہری عوام کے برابر سہولیات کی فراہمی کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنے حلقہ این اے 140قصورمیں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ماڈل ویلجز کے قیام‘تعلیم ‘صحت کی سہولیات اور صاف دیہات پروگرام شروع کرکے دیہی عوام میں احساس برتری پیدا کردیا ہے‘ کھیت سے منڈی تک کارپٹ سڑکوں کی تعمیربھی دیہی عوام کیساتھ محنت‘لگن کامنہ بولتاثبوت ہے۔ا س موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک احمدسعیدخاں‘سنیئروائس چیئرمین ضلع کونسل قصورملک اعجازاحمدخاں نے بھی خطاب کیا۔