لاہور پریس کلب کے سالا نہ انتخابات مکمل، پروگریسو پینل بھاری اکثریت سے کامیاب
اعظم چوہدری صدر، عبدالمجید ساجد سیکرٹری اور مجتبیٰ باجوہ سینئر نائب صدر منتخب
پیر 1 جنوری 2018 16:07
(جاری ہے)
نائب صدرشکیل سعید نے 947 ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل امیدواران میں سید عدنان فاروق 785 ، شیر ا فضل بٹ 95 اور السلطان شمس الحق قذافی نے 86 ووٹ حاصل کیے۔
سیکرٹری کی نشست پر مسلسل دوسری مرتبہ عبدالمجید ساجدنے کامیابی حاصل کی اورمجموعی طور پر سب سے زیادہ1109 ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل امیدواران رضوان فرید 697 ، سید فاطر شاہ 99 اور طارق شاہد ستی نے 63 ووٹ حاصل کئے ۔جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرسالک نواز 890 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدواران ہما صدف 840 ،آصف شہزاد 133اورظہیر عباس شیخ نی101 ووٹ حاصل کیے۔فنانس سیکرٹری کی نشست پراحسان شوکت نے 984 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل امیدواران زاہد شیروانی 873، ناصر محمود بھٹی 64 اورممتاز سلیم لنگاہ نے 34 ووٹ لئے۔ گورننگ باڈی کی کل9 نشستوں کے نتائج کے مطابق محمد شاہنواز رانا 775 ، شاہد چوہدری 706 ، احمد رضا 702 ، سلمان قریشی 674 ، حسن تیمور 632 ، علی شیراز 615 ، حاجی عبدالغفور 611 ، قیصر رشید بٹ 600 اورنواب مقبول نی595 ووٹ حاصل کئے، اس طرح پروگریسو پینل نے گورننگ باڈی کی7 نشستیں جبکہ جرنلسٹ پینل نے صرف2 نشستیں حاصل کیں۔اس موقع پر نو منتخب صدراعظم چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پر امن اور بہترین الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پر امن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ پروگریسو پینل کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جو گروپ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گا و ہی کامیاب ہوگا، انہوں نے مختلف گروپس کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات پر131 نئے ممبران کا فریز کیا گیا ووٹنگ رائٹ بھی بحال کرنے کا اعلان کیا۔ سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ الیکشن کمیٹی نے خاور نعیم ہاشمی کی سربراہی میں مشکل ترین وقت میں پر امن الیکشن کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب میں سہولیات صرف اور صرف معزز ممبران کیلئے ہیںآج سے کلب میں نان ممبرز کا داخلہ سختی سے بند ہوگاجبکہ معزز ممبران کے مہمان بھی انکی موجودگی میں کلب آسکیں گے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ نومنتخب گورننگ باڈی صحافیوں کی فلاح کیلئے مثالی کام کرے گی اور لاہور پریس کلب پاکستان بھر کے پریس کلبز کیلئے ایک مثال ہوگا۔انہوں نے کلب ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں پیر اور منگل کی چھٹی اور ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
-
ہرچیز کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھنا بانی پی ٹی آئی کی خامی ہے، مصطفی نواز کھوکھر
-
گورنرسندھ کے ہمراہ اٹلی کی سفیرکا قائد روم ، آئی ٹی مارکی ، طاقتور پاکستان کے تحت راشن بیگزاور امید کی گھنٹی کا دورہ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے
-
پی ٹی اے کی سمز بلاک کرنے کی مخالفت :دیگر آپشنز تجویز کر دیئے
-
تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ؛ رانا سکندرحیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.