علی سدہ پارہ نے مائونٹ ایورسٹ کو مصنوعی آکسیجن سلینڈر کے بغیر سر کرنے کا آغاز کردیا
ْ پاکستانی کوہ پیما کے ساتھ 35 سالہ ہسپانوی ایلکس ٹکسی کون اور چھ نیپالی گائیڈ موجود ہیں اپنی ٹیم کے ہمراہ موسم سرما میں مصنوعی آکسیجن کے بغیر کوہ پیما کرنے میں کامیاب ہوجائوں گا ، اسکردو کے رائشی 41 سالہ علی سد پارہ کا عزم
منگل 2 جنوری 2018 22:02
(جاری ہے)
اس سے قبل جنوری 2016 میں علی سد پارہ نے غیر ملکی کوہ پیما کے ساتھ مل کر 8 ہزار 126 میڑ لمبی نانگا پربت چوٹی کو موسم سرما میں سر کیا تھا۔
نانگا پربت کو دنیا میں ‘قاتل چوٹی’ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔علی سدپارہ نے کہا کہ ‘نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے کے بعد ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے انہیں وسائل کی کمی کا سامان تھا’۔علی سدپارہ نے کہا کہ نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے کے بعد ان کی ٹیم کو گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمٰن نے مدعو کیا تھا اور ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے تمام اخراجات دینے کا وعدہ کیا تھا۔علی سد پارہ نے بتایا کہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لیے 80 ہزار ڈالر کی خطیر رقم درکار تھی جس کے لیے ان کے غیر ملکی دوستوں نے عالمی سماجی تنظیموں سے چندہ جمع کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’گلگت بلتستان سے تین پاکستانی کوہ پیماؤں نے ماؤنٹ ایوریسٹ موسم گرما میں سر کیا جبکہ ان کی کوشش ماؤنٹ ایورسٹ کو موسم سرما میں سر کرنے کی ہے۔علی سدپارہ نے بتایا کہ ‘اس وقت ہم ایورسٹ کے بیس کیمپ کے ہوٹل میں ہیں جو 4 ہزار 620 فٹ کی بلندی پر قائم ہے جہاں انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے‘۔انہوں ںے مزید کہا کہ ’سر کرنے کے لیے درکار تمام ضروری سامان ساتھ ہے، یہاں سے ہم چوٹی کی جانب اپنا سفر شروع کریں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بیس کیمپ سے آگے انٹرنیٹ اور موبائل سروس فعل نہیں ہوگی’۔ ۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.