پاکستان امریکا کے بکھیرے کانٹوں کی قیمت چکا رہا ہے-احسن اقبال
میاں محمد ندیم بدھ 3 جنوری 2018 17:50
(جاری ہے)
احسن اقبال نے کہا کہ جمہوریت مظاہروں سے عوام کی زندگی اجیرن کرنے کا اختیار نہیں دیتی اورہم سب ملکر اس ملک کو پر امن بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے،ہم نے اس خطے میں ہمیشہ امن لانے کی کوشش کی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان نے خطے کو ان گروہوں سے بچانے کے لیے جوانوں کی قربانیاں دی ہیں، اگر ہمیں شاباشی نہیں دی جاسکتی تو کسی کو ہمیں جھوٹا قرار دینے کا بھی حق نہیں۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے امریکا اور دنیا کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے صدر کا حالیہ بیان پاکستانی قربانیوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔پاکستانی قوم خودمختار قوم ہے کسی کو اسکی خودمختاری پر حملہ کرنے کا حق نہیں ہے اور ہم عالمی امن کےلئے دنیا کے ساتھ اہم کردار ادا کررہے ہیں، پاکستانی قوم آج تک قربانیاں دے رہی ہے۔ہمارے فوجی دستے پوری دنیا میں امن مشنز میں مصروف عمل ہیں ہم نے خطے میں ان دہشت گرد قوتوں کا مقابلہ کیا ہے جو افغانستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ہم آپریشن ضرب عضب پر عمل پیرا نہ ہوتے تو دہشت گرد خطے کیلئے بڑا خطرہ بن سکتے تھے اور امریکا یہاں سے ہاتھ جھاڑ کر چلا گیا اور اس نے خطے کا نہیں سوچا بلکہ ہمارے مدرسوں میں انتہا پسندی کرنے کےلئے امریکہ نے نصاب میں تبدیلیاں کرائیں اور امریکا کی جنگ کے نتیجے میں یہاں غربت ، انتہاپسندی اور اسلحے کے انبار یہاں چھوڑے گئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے سیف سٹی منصوبے کو مزید پھیلایا جائے گا ،پاکستان میں آج تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.