عالمی اداروں کو وقت پر ادائیگیاں کی جائیں گی، چند مصنوعات پرعائد ڈیوٹی ختم کردی جائے گی
وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کی فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 4 جنوری 2018 22:46
(جاری ہے)
اس موقع پرسینئرنائب صدر مظہراے ناصر، نائب صدور وحید احمد، زاہد سعید، عبداللہ، گلزار فیروز، شکیل ڈھینگڑا بھی موجود تھے۔ رانا محمد افضل نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر میں فنانسنگ میں تیزی سے گروتھ ہو رہی ہے، پاکستان میں ہونے والی سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی خزانے کو فائدہ ہوگا بلکہ آنے والی حکومت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ صنعت اور ایکسپورٹر کو سب سے بڑا مسئلہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز کا ہے، ٹیکس فائلرز پر ٹیکس ایڈجسٹمنٹ عائد ہے اور جن افراد کے اخراجات زیادہ ہیں انہیں نوٹسز جانا شروع ہوگئے ہیں جن کی زیادہ تعداد کراچی میں ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ صنعتکاروں کو چاہئے کہ وہ ویلیو ایڈیشن کی جانب آئیں، حکومت ملکی انڈسٹری اور کاروبار کی مضبوطی کیلئے اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایران دنیا بھر سے ایک کھرب ڈالر کی تجارت کر رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی تجارت ایران سے بڑھے۔ رانا محمد افضل نے کہا کہ مختلف مصنوعات پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ بعض مصنوعات پر سے یہ ڈیوٹی ہٹا دی گئی ہے اس سے ٹریڈ کو فائدہ ہو گا، ٹیکس نظام آٹومیشن اور ایک پیج گوشوارہ بنایا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.